۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 395490
28 دسمبر 2023 - 17:00
جشن ازدواج آسان مهدوی ۵۰ زوج جوان در هرمزگان

حوزہ| جو غربت کی وجہ سے شادی نہیں کرتا اس کا ایمان اللہ اور قرآن پر ضعیف ہے۔ روایت کے مطابق ایسا شخص جو غربت کی وجہ سے شادی نہ کرے وہ اللہ سے بد ظن ہے جبکہ وسعت رزق کے اسباب میں سے ایک سبب شادی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

کون اللہ سے بد ظن ہے؟

رسول خدا صلي الله عليه و آله وسلم فرماتے ہیں:

مَنْ تَرَكَ التَّزْويجَ مَخافَةَ الْعَيْلَةِ فَقَد اَساءَ ظَنَّهُ بِاللّهِ عَزَّ وَ جَلَّ اِنَّ اللّه عَزَّ وَ جَلَّ يَقولُ: ’’اِن يَكونوا فُقَراءَ يُغْنِهِمُ اللّه مِن فَضلِهِ‘‘۔

جو شخص غربت کے خوف سے شادی نہ کرے وہ خدا سے بد ظن ہے اس لئے کہ خداوندعالم فرماتا ہے: ’’اگر وہ غریب ہیں تو خدا انہیں اپنے فضل سے بے نیاز کردے گا‘‘۔

مختصر وضاحت

اکثر ہمارے معاشرے میں شادی نہ کرنے کا سبب اور وجہ غربت ہے۔

اسلام میں شادی کا معیار مالدار یا دولت مند ہونا نہیں ہے بلکہ دین دار، تقوی اور اچھا اخلاق ہے۔

جو غربت کی وجہ سے شادی نہیں کرتا اس کا ایمان اللہ اور قرآن پر ضعیف ہے۔

روایت کے مطابق ایسا شخص جو غربت کی وجہ سے شادی نہ کرے وہ اللہ سے بد ظن ہے جبکہ وسعت رزق کے اسباب میں سے ایک سبب شادی ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
كافى، ج 5، ص 330

تبصرہ ارسال

You are replying to: .